آئرلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں فاتحانہ آغاز

فہرستِ مضامین

ڈبلن ( اسپورٹس نیوز )  آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 11 رنز سے شکست دیدی، میزبان ٹیم نے  دے کر 0-1کی برتری حاصل کر لی۔

ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، آئرش بیٹر ایمی ہنٹر 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی ویمنز ٹیم 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بنا سکی۔

میچ کی خاص بات کپتان فاطمہ ثنا کی26 رنز کے عوض 4 وکٹوں کی شاندار کارکردگی ہے، جو ٹی20 انٹرنیشنل میں ان کی بہترین باؤلنگ بھی ہے، دیگر پاکستانی باؤلرز میں ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال، رامین شمیم اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 4 وکٹیں حاصل کرنے کے علاوہ 2 کیچز اور ایک رن آؤٹ بھی کیا تاہم ان کی یہ شاندار کارکردگی بھی پاکستان ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

ہدف کے تعاقب سے ہی قومی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئیں، صرف 54 کے مجموعے پر پاکستان ٹیم کی 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکی تھی، منیبہ علی اور گل فیروزہ 5-5 رنز بناکرآؤٹ ہوئیں۔

وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کے نتیجے میں پاکستان ٹیم کی مشکلات بڑھتی چلی گئیں، سدرہ امین 15 عالیہ ریاض 14،ایمان فاطمہ 4 اور فاطمہ ثنا 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی جانب سے نتالیہ پرویز 29 اور رامین شمیم 27 رنز بنا کر سرفہرست رہیں۔

آئرش باؤلر اورلا پرینڈرگاسٹ نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، سیریز کے بقیہ 2 میچز ڈبلن میں 8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کو برتری

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیاں انیس ٹی20 میچز کھیلے گئے ہیں،جن میں پاکستان نے 15 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، یے سیریز شروع ہونے سے قبل آئرلینڈ پاکستان کے خلاف صرف چار میچ میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیاں ٹی 20 مقابلا 2023 میں ٹی20 ووومین ورلڈ کپ میں ہوا تھا، جس میں پاکستان کے آئرلینڈ کو 70 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی تھی۔

پاکستانی ٹیم کی کپتان فافمہ ثنا کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف آنے والے میچز میں اچھی کارکردگی دکھانی کی کوشش کرینگے، جو غلطیاں پہلے میچ میں ہوئی ہیں، کوشش ہوگی، ان کو نہیں دہرایا جائے، میچ میں شکست تسلیم کرتی ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ ایک اچھی پارٹنرشپ میچ کا نتیجا بدل سکتی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں