ذرائع کے مطابق آج شام ایوانِ صدر میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، جس میں آزاد کشمیر کی بدلتی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قائم کردہ کمیٹی کے ارکان صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جس میں حکومت سازی اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق ملاقات میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور دیگر سینئر رہنما شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی کشمکش اور ممکنہ اتحادوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کےمطابق یہ ملاقات آزاد کشمیر کی سیاسی سمت کے تعین میں ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہو سکتی ہے،
جبکہ خطے میں سیاسی ہلچل اور جوڑ توڑ کی سرگرمیاں پہلے ہی اپنے عروج پر ہیں۔