آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 6 ماہ کی مدت کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت عمل میں لائی جائے گی، جس کے تحت پاک فوج کی 3 کمپنیاں راولپنڈی میں 6 ماہ تک موجود رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے محکمہ داخلہ کی درخواست پر وفاقی کابینہ نے فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں معاونت کرے گی۔

فوجی اہلکاروں کی موجودگی کے دوران حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق فوج کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے اور راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کو معاونت فراہم کرنا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں