آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے فائدہ یا نقصان کی بحث میں جائے بغیر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی3 نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان پر غور کریں، خواجہ آصف

فہرستِ مضامین

 وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو اسوقت حضرات احتجاج کر رہے ھیں۔ اسکے فائدہ یانقصان ،درست یا غلط کی بحث میں جائے  بغیر صرف ان احتجاجی حضرات سے درخواست   ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی تین نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی داستان پہ غور کریں۔

انہوں نے مزید کیا کہ جو آپکو میسر ہے اسکا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے۔ وہ آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔ ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی ۔ پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں۔ پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔

 پاکستان فوج نے جو جنگیں کشمیر کی آزادی کے لئے لڑیں اس میں جانیں قربان کرنے والے پنجابی ، پختون ، بلوچ ، سندھی ، گلگتی اور بلتی سب شامل تھے۔ پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لئے داؤ پہ لگایا ھے اور لگائیں گے۔ یہ ہمارے ایمان کا جز ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ  میرے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد ہے ۔ اکتوبر 1947میں جموں سیالکوٹ کا بارڈر سے کراس کرتے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی ہزاروں اغوا ہو گئیں۔ ہزاروں نے عصمت بچانے کے لئے اپنے آپ کو چناب کی لہروں کے سپرد کردیا۔ بجوات ،حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ میں کے ہر گھر میں پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت جانوں سے چکانے والے رہتے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں