آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطے تیز، صدر مملکت آصف علی زرداری کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ کمیٹی نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے قبل مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر قیادت سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں