میکے ( اسپورٹس نیوز ) آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں کیمیرون گرین، ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو 276 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔
اتوار کو میکے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں کپتان مچل مارش کے ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں 10 اوورز کے اختتام پر 86 رنز بنا لیے۔ ٹریوس ہیڈ نے صرف 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
کیمرون گرین نے صرف 47 گیندوں پر دھواں دار سنچری اسکور کی، جبکہ ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش نے بھی سنچریاں بنائیں، جس کی بدولت آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ایک ریکارڈ شکست دے دی۔
جنوبی آفریقہ نے تین میچز کی سیریز میں پہلے ہی 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم میزبان ٹیم نے تیسری اور آخری میچ میں شاندار انداز میں واپسی کی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے 431 رنز 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے، جو آسٹریلیا کا اپنی سرزمین پر سب سے بڑا ون ڈے اسکور ہے۔
تین بیٹر کی سینچری
ٹریوس ہیڈ جو پہلے دو میچ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے تھے، انہوں نے تیسری میچ میں 103 گیندوں پر 142 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے 106 گیندوں پر 100 رنز بنائے، ان کی اور ٹریوس ہیڈ کی 250 رنز کی اوپننگ شراکت داری آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ثابت ہوئی، جس نے 2002 میں ڈربن میں میتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ کی 170 رنز کی پارٹنرشپ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس کے بعد کیمرون گرین نے میدان سنبھالا اور محض 47 گیندوں پر 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی، جو ان کی پہلا ون ڈے سنچری تھی۔ اُن کے ساتھ الیکس کیری 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلوی بیٹنگ لائن نے مجموعی طور پر 18 چھکے لگائے، جو اپنے گھریلو میدانوں پر ایک نیا ریکارڈ ہے۔
بعد ازاں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو صرف 25ویں اوور میں 155 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ نوجوان اسپنر کوپر کونؤلی نے 22 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم 2، ریان رکلٹن 18، کپتان ٹیمبا باوما 19 اور ٹونی ڈی زورزی نے 33 رنز بنائے، بریوس 49 رنز بناکر نمایان رہے۔
آسٹریلوی اوپننگ بیٹسمین ٹریوس ہیڈ کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ اور جنوبی آفریقہ کے لیگ اسپنر کیشو مہاراج کو مین آف دی سیریز قرار دیدیا گیا۔
جنوبی آفریقا نے بہترین کھیل پیش کیا
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ پوری ٹیم نے مکمل پرفارمنس دی،
لیکن جنوبی افریقہ کو بھی کریڈٹ دینا چاہیے، انہوں نے پہلے دو میچز میں بہترین کھیل پیش کیا اور ہم سے بہتر رہے۔
جنوبی آفریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ ہم آغاز سے ہی دباؤ میں تھے اور آج ہم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیل سکے۔ آسٹریلیا نے ہمیں دباؤ میں رکھا اور ہمارے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔
جنوبی آفریقا کی سیریز میں کامیابی
اس سے پہلے جنوبی آفریقہ نے دوسرے ون ڈی میچ میں آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دیگر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی تھی، یے اسٹریلیا کی اپنے ہوم گرائونڈ پر چوتھی شکست تھی۔
جنوبی آفریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلا کیا اور میزبان ٹیم کو جیتنے کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 37.4 اوورز میں 193 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جوش انگلس نے 74 گیندوں پر 87 رنز کی اننگ کھیلی تاہم وہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کر سکے۔
جنوبی آفریقہ کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 8 اوور میں 5 آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا، نندرے برگراور سینورام متوسوامی نے 2-2 وکیٹس حاصل کیں۔
آسٹریلیا کو مسلسل 8 ون ڈی میچز میں شکست
کرکٹ ویب سائیٹ کرف انفو کے مطابق جنوبی آفریقہ سے شکست کے بعد آسٹریلیا تین میچز کی سیریز 0-2 سے ہار چکا ہے،
2009 کے بعد آسٹریلیا نے پہلی بار مسلسل چار ایک روزہ میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہارے ہیں
ان میں سے چاروں میچوں میں آسٹریلوی ٹیم آل آؤٹ ہوئی، اور یہ پہلا موقع ہے کہ وہ لگاتار چار ہوم گرائونڈ ون ڈی میچز میں 200 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔
جنوبی آفریقہ نے پہلے ون ڈی میچ میں آسٹریلیا کو 98 رنز سے شکست دی تھی، کیشو مہاراج کی شاندار بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کمپتان ایڈم مارکرم، ٹمبا باووما اور میتھیو بریٹرز کی نصف سینچریز کی بدولت 8 وکٹوں پر 296 رنز بنائے تھے۔ کیشو مہاراج نے 33 رنز کے عیوض پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، یے ان کی کیریئر بیسٹ بالنگ تھی۔