آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات، وزیراعظم شہباز شریف تہران پہنچیں گے

فہرستِ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے ایران کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم جولائی کے پہلے ہفتے میں تہران پہنچیں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم اپنے شیڈول کے مطابق ترکیہ روانہ ہوں گے۔

ادھر مجلسِ شوریٰ اسلامی ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط ارسال کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

خط میں ایرانی اسپیکر نے پاکستانی عوام، اسپیکر قومی اسمبلی اور ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی احترام، دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مرکزی تعزیتی تقریب 3 جولائی 2026 کو تہران میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف ممالک کی اہم شخصیات اور سرکاری وفود کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں