آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کب اور کہاں ہونگی؟

فہرستِ مضامین

ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جبکہ 8 جولائی کو قومی سطح پر یومِ سوگ منایا جائے گا۔

حکومتی ترجمان کے مطابق آخری رسومات اور سوگ کی تقریبات کے پیشِ نظر سرکاری ادارے بند رہیں گے اور مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملے کے دوران شہید ہوئے تھے، جس کے بعد ملک بھر میں غم کی فضا قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ ایران کے دورے کے بعد وزیراعظم کا ترکیہ جانے کا بھی امکان ہے۔

ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آخری رسومات میں شرکت متوقع ہے۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں انہیں آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں