اداکارہ اشنا شاہ کے گھر خوشیوں کی آمد متوقع

فہرستِ مضامین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشناء شاہ نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خوبصورت انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کے ساتھ یہ خاص لمحہ شیئر کیا۔ اشنا شاہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک دلکش فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس میں دونوں سفید رنگ کے خوبصورت ملبوسات میں نظر آئے۔

تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مداحوں نے جہاں اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی انہیں والدین بننے کی خوشی پر مبارک باد پیش کی۔

اشنا شاہ کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح ننھے مہمان کی آمد کے لیے بے حد پُرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں