ارشد ندیم فٹنس مسائل کا شکار، اہم ایونٹ سے باہر ہوگئے

فہرستِ مضامین

کراچی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے باہر ہو گئے، ارشد ندیم نے انگلینڈ میں ٹخنے کی چوٹ کی سرجری کروائی ہے۔

جیولن تھرور ارشد ندیم ٹانگ کے مسلز کی انجری سے مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ڈاکٹرز نے ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لینے سے روک دیا۔

قومی ایتھلیٹ کی فٹنس سے بحالی کا پروگرام ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی نگرانی میں انگلینڈ میں جاری ہے، ڈاکٹر کے مطابق ارشد ندیم کی حالیہ انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اس لیے رسک نہیں لیا جا سکتا۔

اولمپیئن ارشد ندیم نے ری ہیب کے دوران ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے اور ہلکی ویٹ ٹریننگ بھی کی ہے۔

ورلڈ اتھلیٹکس میں شرکت بھی مشکوک

قومی ایتھلیٹ کی ورلڈ اتھلیٹکس میں شرکت بھی ان کے بحالی پروگرام سے مشروط ہے، ان کا بحالی پروگرام مکمل ہونے پر ہی ان کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈائمنڈ لیگ میں ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ممکنہ مقابلے کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، تاہم پاکستانی ایتھلیٹ کی سرجری کی وجہ سے دونوں ایتھلیٹ کا آمنا سامنا نہیں ہو سکے گا۔

قومی ایتھلیٹ نے اگست 2024 میں پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کی اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے اولمپکس میں پاکستان کے لیے 32 سال بعد کوئی میڈل جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ ا رشد ند یم پاکستان کے پہلے انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بنے۔

اس کے علاوہ ھنگری میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2023 میں ارشد نے 87.82 میٹر کی تھرو ریکارڈ مار سے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ بنے کے بعد ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا تھا، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے لیے بڑے اعلانات بھی کیے  گئے تھے۔

ارشد ندیم کی انجری کیا ہے؟

ارشد ندیم نے انگلینڈ میں ٹخنے کی چوٹ کی سرجری کروائی ہے، جس کے بعد وہ ریہیب کے زمرے میں ہیں۔

ارشد نسیم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 21 جولائی 2024 کو لاہور میں پریکٹس کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگائی، اور اس چوٹ کے باوجود وہ 24 جولائی کو اولمپکس کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ پہلی برخاستگی کی کوشش کے دوران اسے شدید درد محسوس ہوا

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ ان کا ھدف جاپان کے شہر ٹوکیو میں ستمبر میں ہونے والے ورلڈ ایتھیلیٹس چیمپئن شپ ہے، وہ صحتیاب ہونے کے بعد واپسی کے ارادے میں ہے، انہون نے بتایا کہ لاہور میں گرم موسم ہونے کے باوجود جلد انگلینڈ میں تربیت شروع کرے گا، اور موجودہ فوکس عالمی چیمپئن شپ کی جانب ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں