استاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج “عالمی یومِ اساتذہ” منایا جا رہا ہے۔

فہرستِ مضامین

یہ دن اُن عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،
جو ہمارے معاشرے کو علم، تہذیب، اور شعور کی روشنی سے منور کرتی ہیں۔

استادصرف کتاب کا سبق نہیں پڑھاتا،وہ زندگی کا مفہوم سکھاتا ہے،کردار بناتا ہے، سوچ جگاتا ہےاور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دیتا ہے۔

1994میں یونیسکو اور یونیسف کی جانب سے یہ دن منانے کی ابتدا ہوئی۔جس کا مقصد تھا کہ معاشرے کو استاد کے مقام کا احساس دلایا جائے۔اور تعلیمی نظام میں اُن مسائل کی نشان دہی کی جائے جو اساتذہ کو درپیش ہیں۔

استاد ہی وہ شخصیت ہے جو طالب علم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم و ہنر کی روشنی سے آشنا کرتی ہے۔

طلبہ کا ماننا ہے کہ استاد اُنہیں صرف پڑھاتے نہیں بلکہ جینے کا سلیقہ، بولنے کا انداز، اور سوچنے کی سمت بھی دیتے ہیں۔

استاد وہ چراغ ہے، جو خود جلتا ہے تاکہ دوسروں کو روشنی دے سکے۔

عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر دنیا بھر میں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات اورسیمینار زکا انعقاد کیا جاتا ہے،اس دن طلبہ اپنے اساتذہ کو پھول اور تحائف پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں