استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اختتام پذیر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئے، جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے اس موقع پر طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے دو رکنی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیرداخلہ رحمت اللہ مجیب نے کی۔
واضح رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا، جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔