گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 450 کارکنان کو یورپ ڈی پورٹ کرنے فیصلہ

فہرستِ مضامین

اسرائیلی بحریہ نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر  دھاوا بول کر کشتیوں میں سوار  450 سے زیادہ افراد گرفتار کرلیے۔

فلوٹیلا کے قافلے میں  سابق سینیٹر  مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور  نیلسن مینڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی سمیت 500 کے قریب افراد سوار تھے۔

اسرائیلی فوج نے گرفتار 450 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلوٹیلا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

دوسری جانب صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف یورپ سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے آج بھی جاری ہیں۔ 

برطانیہ، اٹلی ، فرانس، اسپین، یونان، ارجنٹینا، کولمبیا اور  یمن سمیت دیگر  ممالک میں  فلسطین کے حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں