اسرائیلی وزیراعظم کا دورۂ ابوظبی، اماراتی صدر سے ملاقات کا دعویٰ

فہرستِ مضامین

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار کو ابوظبی کا دورہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

تاہم متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کے مبینہ دورۂ امارات اور اماراتی صدر سے ملاقات کے حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے نیتن یاہو کے دورۂ متحدہ عرب امارات اور شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم اماراتی حکام نے اس ملاقات کی تردید کردی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں