قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اراکینِ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی۔
بجٹ کی منظوری کے بعد اسپیکر نے اجلاس کو کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔
فنانس بل کی تفصیلات
فنانس بل 2026-27 کے مطابق یکم جولائی سے 2000 سے 3000 سی سی تک کی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، جبکہ 3001 سی سی سے زائد انجن والی امپورٹڈ گاڑیوں پر 92 فیصد ڈیوٹی نافذ ہوگی۔
بل میں یہ بھی شامل ہے کہ پاکستان نیوی بینیولنٹ ایسوسی ایشن اور ایس آئی یو ٹی کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اسی طرح صوبائی ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز، اورنگی ٹاؤن ویلفیئر ادارے اور میک اے وش فاؤنڈیشن کو بھی ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔