اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سیکیورٹی پلان میں وفاقی پولیس کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پنجاب پولیس کی نفری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی آرڈر کے مطابق مجموعی طور پر ساڑھے پانچ ہزار سے زائد اہلکار اور افسران دارالحکومت میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔ ان میں رینجرز کے 500، پنجاب پولیس کے 600 اور ایف سی کے ایک ہزار اہلکار شامل ہیں، جنہیں وفاقی حکومت کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ساڑھے تین ہزار سے زائد اہلکار اور افسران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ احتجاج کے دوران مجموعی سیکیورٹی کی نگرانی کے لیے 5 ایس ایس پیز اور 6 ایس پیز بھی تعینات ہوں گے۔