اسلام آباد: مذہبی جماعت کے 30 سے زائد کارکن انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم

فہرستِ مضامین

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد گرفتار کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں تمام ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ملزمان کو جیل بھیجنے اور شناخت پریڈ کرانے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ سنبل میں مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں امن عامہ میں خلل، املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاستی اداروں کے خلاف کاروائیوں جیسے الزامات شامل ہیں۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ شناخت پریڈ مکمل کر کے آئندہ سماعت پر تفتیش میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں