اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار

فہرستِ مضامین

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور  ہلڑ بازی کرنے  والے نوجوان کو  گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں ایک نوجوان عاقب نعیم کو گرفتار کر لیا گیا، جس نے گزشتہ رات آئی ایٹ مرکز میں ہلڑ بازی کی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے اہلکاروں کو گالیاں دیں، دھمکیاں دیں اور ایک اہلکار کو تھپڑ بھی مارا۔

تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی ایک صحافی کو پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے، اور صحافی نے تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں