اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی،سالے کو تیز دھار آلہ سے وار کرکےقتل کرنے والا ملزم گرفتار

فہرستِ مضامین

اسلام آباد کے تھانہ کرپا اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سالے کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم بیگ نے تھانہ کرپا کی حدود میں مقتول شہزاد پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا تھا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے کم وقت میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں