اسلام آباد کا نیا بلدیاتی نظام، کابینہ نے مجوزہ بل منظور کرلیا

فہرستِ مضامین

وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی نظام سے متعلق مجوزہ بل کل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مقامی حکومتوں کا نظام تین حلقوں پر مشتمل ہوگا، جبکہ کونسل میں مختلف طبقات کی نمائندگی یقینی بنانے کے لیے جنرل کونسلرز، خواتین اور اقلیتوں کے لیے نشستیں شامل ہوں گی۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے منظوری کے بعد بل کو قانون سازی کے اگلے مرحلے کے لیے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

مجوزہ قانون کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اسلام آباد میں مقامی سطح پر انتظامی امور اور شہری مسائل کے حل کے لیے باقاعدہ بلدیاتی نظام قائم ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں