اسلام آباد ؛ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ، پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

فہرستِ مضامین

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی جس کے بعد اب وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جبکہ پنجاب حکومت نے بھی اس جماعت پر پابندی کی سفارشات پیش کی تھیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب ٹی ایل پی کے تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی اور اس کے دفاتر و اثاثے بھی متعلقہ قوانین کے مطابق قابو میں لائے جائیں گے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں