پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج جمعے کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی، دورانِ کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی تاریخی سطح تک جا پہنچا۔
کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جسے سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مارکیٹ میں مثبت رجحان کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔