افغانستان کی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری، پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

فہرستِ مضامین

لاہور: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے نومبر میں پاکستان میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبرداری کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سیریز اپنے شیڈول کے مطابق منعقد کی جائے گی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں 17 سے 29 نومبر تک ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا۔ اے سی بی کی جانب سے دستبرداری کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق، افغانستان کی عدم شرکت کے باوجود ٹرائی نیشن سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی، اور تیسری ٹیم کے متبادل پر غور جاری ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کیا جائے گا اور انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

یاد رہے کہ مجوزہ سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ اب پی سی بی کو تیسری ٹیم کی شمولیت کے لیے نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں