امریکا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرے, ہالی ووڈ اداکارہ گرفتار

فہرستِ مضامین

نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر اسرائیل کے خلاف احتجاج کے دوران معروف امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سوسن سارینڈن دیگر مظاہرین کے ہمراہ احتجاج میں شریک تھیں، جہاں انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد بند کی جائے۔

یہ احتجاج اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی تقریر کے موقع پر کیا گیا۔

دوسری جانب نیویارک میں آرتھوڈوکس یہودیوں کے ایک گروپ نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر کے موقع پر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر بھی اعتراضات اٹھائے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں