امریکا سمیت ثالث ممالک کے غزہ امن معاہدہ پر دستخط: یہ دن پوری دنیا کے لیے ایک بڑا دن ہے: امریکی صدر

فہرستِ مضامین

شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے، قطر اور امریکا نے باقاعدہ دستخط کر دیے، جسے مشرق وسطیٰ میں امن کی جانب ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دن کو پوری دنیا کے لیے ایک “بڑا اور تاریخی دن” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، جو دوست ممالک کے تعاون سے ممکن ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر غزہ میں تعمیر نو کے عمل کو آگے بڑھائے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں بلکہ جامع اور پائیدار معاہدہ ہے جس میں ضابطوں کی تفصیلی تشریح بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والا حالیہ معاہدہ پائیدار ہوگا، تاہم اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی کا معاملہ اب بھی حل طلب ہے، جس کے لیے امریکا غزہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

ٹرمپ کا یہ خطاب دنیا بھر میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں امریکا کے کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں