امریکا کی جانب سے متضاد پیغامات بھیجے جار ہے ہیں: عراقچی

فہرستِ مضامین

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے دیے جانے والے “متضاد پیغامات” مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار ایران نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ ایران صرف اپنے دفاع کا حق استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا مؤقف واضح ہے کہ آبنائے ہرمز اب بھی “دوست ممالک” کے جہازوں کے لیے کھلی ہے، تاہم انہیں ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ اور تعاون کرنا ہوگا۔ دوسری جانب ایران نے اس اہم بحری راستے کو اپنے “دشمن ممالک” کے لیے بند قرار دیا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق خطے میں کشیدگی کے باوجود ایران سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے، لیکن واشنگٹن کے مختلف اور متضاد بیانات مذاکرات کو مشکل بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں