امریکا کے فلم فیسٹیول میں نامور وکیل نے 30 سال پرانا لباس کیوں زیب تن کیا؟

فہرستِ مضامین

نامور وکیل امل کلونی نے وینس فلم فیسٹیول کے 82 ویں ایڈیشن میں اپنے شوہر، عالمی سٹار جارج کلونی کی فلم کے پریمیئر میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، وہ 30 سال پرانے لباس میں بھی جدید اور انتہائی خوبصورت نظر آئیں۔

امل کلونی کا یہ لباس جارج کلونی کی فلم “جے کیلی” کے پریمیئر کے دوران نظر آیا تھا۔ انہوں نے یہ لباس فرانسیسی فیشن ہاؤس ‘جین لوئس شریر’ کے 1995 کی خزاں کلیکشن میں سے منتخب کیا تھا۔

اس کا مطلب ہے کہ یہ شولڈر لیس فوشیا رنگ کا ٹافیٹا لباس اب 30 سال پرانا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ‘ایکوا زورا’ کی گولڈن سینڈل اور ‘جمی چو’ کا اسی رنگ کا بیگ بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل امل کلونی نے وینس پہنچنے پر بھی اپنی خوبصورتی سے سب کو متاثر کیا تھا تب انہوں نے ‘بالمین’ کا ہلکے پیلے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔ اس کے ساتھ اسی فیشن ہاؤس کا سفید بیگ اور سفید جوتے بھی تھے۔

فیسٹول میں کئی مشہور شخصیات بھی شریک تھیں

وینس فلم فیسٹیول 27 اگست کو شروع ہوا اور 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس فیسٹول میں کئی مشہور شخصیات اور بااثر شخصیات نے شرکت کی ہے۔ ان میں سے چند کی خاص شرکا یہ ہیں۔

اداکارہ ایما سٹون نے فلم “بگونیہ” کے پریمیئر میں شرکت کی۔ وہ ایک خاص چاندی کا لباس پہنے نظر آئیں جو ان کے لیے فرانسیسی فیشن ہاؤس ‘لوئس وٹون’ نے ڈیزائن کیا تھا۔ برطانوی سٹار ناؤمی واٹس نے ایک خوبصورت، شولڈر لیس خاکستری رنگ کا ملبوس پہنا جو ٹیول کی تہوں سے بنایا گیا تھا اور اس پر رنگین پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی۔ ان کا لباس فرانسیسی فیشن ہاؤس ‘ویلنٹینو’ کا تھا۔

اداکارہ گریٹا گیرویگ نے ایک کندھے والا کالا لباس زیب تن کیا جس کی خصوصیت اس کا کلاسیکی انداز اور اس پر ہلکی کڑھائی تھی۔ اداکارہ لورا ڈرن نے اپنی بیٹی کے ساتھ اس تقریب کے ریڈ کارپٹ پر شرکت کی۔ انہوں نے ایک غیر روایتی لباس کا انتخاب کیا جس میں سبز اور کالا رنگ شامل تھا۔ اس کے ساتھ ایک سیاہ شال جیسی تہہ تھی جس نے کندھوں اور بازوؤں کو ڈھانپ رکھا تھا۔

اداکارہ رائلی کیو نے دو حصوں پر مشتمل لباس پہن رکھا تھا۔ ایک بھورے رنگ کا بلاؤز تھا جس پر کڑھائی تھی اور ایک سادہ ڈیزائن والی لمبی خاکستری سکرٹ تھی۔ انہوں نے اپنی اس خوبصورت لُک کو ایک بڑے ہیرے کے ہار سے مکمل کیا تھا۔

سعودی کاروباری خاتون نجود الرمیحی شولڈر لیس کالے لباس میں نظر آئیں۔ اس لباس کو جسے کالے کرسٹل کے دانوں سے سجایا گیا تھا۔ ان کا لباس لبنانی ڈیزائنر رامی قاضی کا تھاجبکہ زیورات انہوں نے اطالوی برانڈ ‘رابرٹو کوائن’ سے منتخب کیے تھے۔ اطالوی اداکارہ اور مصنفہ ایمانویلا فانیلی، جو فیسٹیول کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کی میزبانی بھی کر رہی ہیں، نے ایک لمبا سرخ ملبوس پہنا جس کے ساتھ کڑھائی والا ایک کیپ بھی تھا۔ ان کا لباس اطالوی فیشن ہاؤس ‘البرٹا فیریٹی’ کا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں