امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، اردن میں امریکی فورسز پر میزائل حملہ

فہرستِ مضامین

ایران نے جزیرہ لارک پر مبینہ امریکی حملے کے جواب میں اردن میں تعینات امریکی فورسز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق لارک جزیرے پر امریکی حملے کا جواب دیتے ہوئے اردن میں موجود 2 امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

خبررساں ایجنسی نے ایک امریکی صحافی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے تقریباً تمام میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے دوران متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

امریکی حکام کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کے جزیرہ لارک پر پاسداران انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں