امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فہرستِ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے کہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ جے10سی نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے۔ بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گراسکا۔ 

غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہماری حکمت عملی مؤثر،کارگرپلیٹ فارمز اور پاکستانی ٹیکنالوجی کوشامل کرنا رہی ہے، ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کےحصول کے لیے تیار رہتے ہیں چاہےمقامی ہویامشرقی یامغربی ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں اور نہ ہی پاکستان نےکبھی بھی اعدادو شمار اور حقائق سےکھیلنے یاچھپانے کی کوشش کی۔

اس انٹرویو میں معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں اورافواج میں شامل چینی پلیٹ فارمزکی مؤثرکارکردگی کی بھی توثیق کی گئی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں