امریکی فضائی حملے، ٹرمپ کا ایران کو سخت انتباہ

فہرستِ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد ایران کے متعدد فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر، ساحلی ریڈار تنصیبات سمیت دیگر اہم فوجی مراکز پر حملے کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ایران کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا مرحلہ بھی آسکتا ہے جب امریکہ مزید تحمل کا مظاہرہ نہ کر سکے اور پھر وہ فوجی کارروائی مکمل کی جائے جس کا آغاز پہلے ہی کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوئی تو ایران کے لیے اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بھی اپنے بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے ایران کی مبینہ جارحانہ سرگرمیوں اور آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کے ردعمل میں ایرانی فوجی نگرانی کے نظام، مواصلاتی ڈھانچے، فضائی دفاعی تنصیبات، ڈرون ذخیرہ گاہوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد خطے میں بحری آمدورفت کا تحفظ یقینی بنانا اور ایران کی فوجی صلاحیت کو محدود کرنا تھا، جبکہ ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ ردعمل کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں