انمول عرف پنکی کی عدم پیشی پر عدالت برہم، پروڈکشن آرڈر جاری

فہرستِ مضامین

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے شریک ملزمان سہیل، ذیشان اور سمیر کو عدالت میں پیش کیا، تاہم انمول عرف پنکی اور عاقب کو پیش نہیں کیا گیا۔

ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔

جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب عدالت نے مقدمے میں مفرور 5 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے، جبکہ کیس کی مزید کارروائی مقررہ تاریخ پر جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں