برمنگھم: انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔ انگلش ٹیم نے 130 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب محمد عباس نے اوپنرز بین ڈکٹ اور ایمیلیو گے کو مجموعی طور پر 2 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
اس کے بعد جو روٹ اور جورڈن کاکس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مزید کسی نقصان کے بغیر فتح دلا دی۔ جو روٹ 62 جبکہ جورڈن کاکس 59 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔