“اگر معاہدہ پسند نہ آیا تو…” ٹرمپ کی نئی دھمکی نے سب کو چونکا دیا

فہرستِ مضامین

جی سیون اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقاتوں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے پا چکا ہے، جس کے مثبت اثرات عالمی منڈیوں پر ظاہر ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھی جا رہی ہے جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران سے معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کے مکمل طور پر کھلنے کی توقع ہے، جس سے عالمی تجارت پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو دنیا کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔

امریکی صدر نے اس بات کی بھی تردید کی کہ معاہدے میں 300 ارب ڈالر کے کسی فنڈ کی بات شامل ہے، اور ان رپورٹس کو غلط قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی مفاہمتی دستاویز ابھی حتمی معاہدہ نہیں ہے، اور اگر اس کے حتمی مسودے سے اطمینان نہ ہوا تو سخت اقدامات کا امکان بھی موجود ہے، جن میں پرانی پالیسیوں کی طرف واپسی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں