ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایرانی ایئر لائنز کے لیے فضائی اور ایئرپورٹ سہولیات محدود کیے جانے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔
تہران سے جاری بیان میں محمد مخبر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران اپنی پروازیں نہیں چلا سکتا اور اسے ایئرپورٹ سروسز فراہم نہیں کی جاتیں تو خطے میں کوئی دوسرا بھی یہ سہولت حاصل نہیں کر سکے گا۔
ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی دباؤ کے بعد خطے کے بعض ممالک نے ایرانی ایئر لائنز کے لیے پروازوں اور ایئرپورٹ سہولیات سے متعلق پابندیاں عائد یا سروسز معطل کی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عراق، عمان اور متحدہ عرب امارات میں ایرانی ایئر لائنز کو فضائی آپریشنز اور ایئرپورٹ سروسز کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
ایران کی جانب سے اس اقدام کو امریکی دباؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔