پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران-امریکہ جنگ بندی کے معاشی اثرات عالمی مارکیٹ میں ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز 12,920 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 594 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس انتظامیہ کے مطابق غیر معمولی تیزی کے باعث کاروباری سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئیں۔
آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی ایس ای 30 انڈیکس میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے باعث صبح 9 بج کر 37 منٹ پر ٹریڈنگ روک دی گئی۔
بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار دوبارہ شروع کیا گیا اور شیئر مارکیٹ میں 12,730 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 404 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔