ایران سے تنازعات سفارتکاری کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، قطر کے وزیراعظم کا زور

فہرستِ مضامین

قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا حل طاقت نہیں بلکہ سفارتکاری اور مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر خلیجی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال کیا جاسکے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ موجود اختلافات کو بات چیت اور سیاسی ذرائع سے حل کرنے کی خواہش پائی جاتی ہے، کیونکہ جنگ پورے مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے پسِ پردہ سفارتی کوششیں اور خفیہ مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، تاکہ حالات مزید خراب ہونے سے بچ سکیں۔

قطری وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں واشنگٹن ڈی سی کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں خلیجی خطے اور پورے مشرقِ وسطیٰ پر جنگ کے ممکنہ اثرات اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں