ایران نے دشمنوں کے لیے دفاعی حصار مضبوط کرلیا، کمانڈر ان چیف کا بڑا دعویٰ

فہرستِ مضامین

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف احمد واحیدی نے کہا ہے کہ ایران کے لیے اپنی دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی حکمتِ عملی جاری رکھنا ہی مؤثر اور دانشمندانہ راستہ ہے۔

احمد واحیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ میدانِ جنگ کو نئی نوعیت کی مشترکہ اور فوجی جارحیت کا سامنا ہے، تاہم ایران نے دشمنوں اور مخالف قوتوں سے درپیش خطرات کے مقابلے کے لیے مضبوط دفاعی حصار قائم کرلیا ہے۔

انہوں نے پابندیوں کے دور میں ایران کی دفاعی صنعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک نے اپنی دفاعی، جارحانہ اور باز رکھنے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

ایرانی کمانڈر ان چیف نے یہ خیالات قومی یومِ دفاعی صنعت کے موقع پر وزیر دفاع کے نام اپنے پیغام میں اظہار کیے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں