ایران کا بڑا سفارتی قدم: امریکی تجویز کا جواب پاکستان کے ذریعے واشنگٹن پہنچ گیا

فہرستِ مضامین

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکہ کی حالیہ تجویز پر اپنا سرکاری مؤقف تیار کر کے پاکستان کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچا دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے اس تازہ امریکی مسودے پر اپنا جواب پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ارسال کیا ہے، جو مبینہ طور پر جنگ روکنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

تاہم ایرانی میڈیا نے اس جواب کی تفصیلات یا امریکی تجویز کے مواد کے بارے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی۔

یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں تاکہ کسی بڑے علاقائی تصادم کو روکا جا سکے، اور اس عمل میں پاکستان کو ایک اہم ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مختصر انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں ایران کے جواب کی جلد توقع ہے۔

اسی دوران یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ دنوں چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، جبکہ خطے میں کشیدگی اور توانائی بحران کے خدشات عالمی معیشت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں