ایران کا دو بحری جہازوں پر قبضہ!

فہرستِ مضامین

ایرانی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے کر ایرانی پانیوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تیسرا جہاز بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ ایران کے ساحل کے قریب “غیر فعال” ہو چکا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بحری ایجنسی نے بتایا تھا کہ آبنائے ہرمز میں کم از کم دو کنٹینر جہازوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے اسے بڑھانے سے انکار کیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق امریکہ اس وقت تک انتظار کرے گا جب تک ایران کی “منقسم” قیادت کی جانب سے ایک “متفقہ تجویز” پیش نہیں کی جاتی۔

ادھر صدر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکہ ایران کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی جاری رکھے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ پہلے ہی اس اقدام کو “جنگی عمل” قرار دے چکے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ناکہ بندی ختم کی گئی تو امن معاہدے کے امکانات کمزور ہو جائیں گے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں