ایس ایس پی توحید رحمان اور ترجمان سندھ حکومت کے گھر ڈکیتی، 7 مشتبہ افراد زیر حراست

فہرستِ مضامین

کراچی ( رپورٹ: اسحاق سرکی )  کراچی کے علاقے ڈیفینس میں ایس ایس پی توحید رحمان اور سندھ حکومت کی ترجمان عقربہ فاطمہ کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے بعد پولیس نے کارروائی کرکے 7 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہفتے کے روز ڈکیتی کی واردات ڈیفینس خیابان مجاہد کی ایک بنگلے میں ہوئی، اس وقت ایس ایس پی توحید الرحمان اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔

واردات کا مقدمہ ایس ایس پی توحید الرحمان میمن کے گن میں فیصل الطاف کی مدعیت میں ڈیفینس کے درخشان تھانے میں 5 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔

مدعی مقدمہ گن میں فیصل الطاف کے مطابق وہ واردات کے وقت سرکاری رائفل تکئے کے نیچے رکھ کر سورہا تھا کے 4 بجکر 54 منٹن پر تین ملزمان نے ان کو نیند سے بیدار کیا اور اسلحے کے زرو پر گھر کے اندر لے گئے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق اسلحہ لیس ملزمان نے ان سے چابی کا پوچھا اور تلاشی لیکر ڈکیتی کی واردات کی اور 5 بجر 15 منٹ پر فرار ہوگئے، مدعی کے مطابق ملزمان نے پیچھا کرنے پر گولی مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

7 مشتبہ افراد حراست میں

پولیس حکام کے مطابق ملزمان 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ پاکستانی روپے، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور فونز لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واردارت میں گھر کے ملازمین ملوث لگتے ہیں، پولیس حکام کے مطابق واردات کے وقت اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واردات کے تین روز کے بعد کارروائی کرکے  7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جو بنگالی ہیں، تاہم ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

عقربہ فاطمہ کی وضاحت

ترجمان سندھ حکومت عقربہ فاطمہ نے گزشتہ روز جاری کردہ بیاں میں کہا تھا کہ چند دن قبل میرے گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس سے ہمارے خاندان کو تکلیف کا سامنا ہوا، ان کے مطابق ملزمان نے میرے معصوم بچے کو ٹارگٹ کرتے ہوئے دہشت پھیلائی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق واردات میں لاکھوں روپے نقد رقم اور قیمتی زیورات لوٹ لیے گئے، زیورات والدہ اور خاندان والوں کی جانب سے شادی کے موقع پر تحفے میں ملے تھے۔

عقربہ فاطمہ کا مزید کہنا ہے کہ گردش کرنے والی افواہیں، بے بنیاد دعوے اور قیاس آرائیاں سراسر غلط اور گمراہ کن ہیں، واضح الفاظ میں تردید کرتی ہوں کہ اصل حقائق وہی ہیں جو میں خود بیان کر رہی ہوں، ایسے حساس موقع پر غیر ذمہ دارانہ خبریں پھیلانا افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔

ترجمان سندھ حکومت عقربہ فاطمہ نے مزید بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، ڈکیتی کے بعد پارٹی قیادت نے فوری نوٹس لیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی توحید الرحمان میمن کا واسطہ لاڑکانہ سے ہے، حال ہی میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی رہنما اور سندھ حکومت کی ترجمان عقربہ فاطمہ سے شادی کی تھی۔

توحید الرحمان میمن کراچی میں کورنگی اور خیرپور ضلع میں ایس ایس پی تعنیات ہو چکے ہیں، عقربہ فاطمہ کو بھی حال ہی میں سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں