اسلام آباد پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی۔
انکوائری کمیٹی نے واقعے سے جڑے تمام اہم افراد بشمول عدیل اکبر کے آپریٹر، ڈرائیور اور معالج کے بیانات قلمبند کیے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کے بیان میں بتایا گیا کہ ایس پی عدیل اکبر گہرے ذہنی دباؤ (ڈیپ روٹیڈ اسٹریس) کا شکار تھے۔ ڈاکٹر کے مطابق اس کیفیت میں کسی اچانک واقعے کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ متاثرہ شخص ماضی کے صدمات کا بوجھ اپنے ساتھ اٹھائے رہتا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر سے معائنہ کروانے گئے تھے، جہاں ڈاکٹر نے ان سے دفتری دباؤ کے بارے میں پوچھا۔ اس پر عدیل اکبر نے کہا تھا میں یہاں ٹھیک ہوں لیکن عدیل اکبر اس وقت بھی پریشان تھے آئی جی اسلام آباد نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی ھارون جویہ کی سربراہی میں تیں رکنی کمیتی بنائی تھی۔