ایشا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ٹی وی اشتہارات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

فہرستِ مضامین

کراچی ( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیاں حال ہی میں ہونے والی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیاں پہلا ٹاکرا دبئی میں شیڈول ایشیا کپ میں ہوگا، میچ سے پہلے کرکیٹ کا جاود سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

 ایشیا کپ 2025 میں پاک-بھارت میچ کے باعث ٹی وی اشتہارات کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ہیں، اس سال برانڈز کو اپنی تشہیر کے لیے بھاری رقم ادا کرنا ہوگی

بھارتی میڈیا کے مطابق، ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران 10 سیکنڈ کے ٹی وی اشتہار کی قیمت 51 لاکھ بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ مکمل اشتہاری پیکج کی قیمت 14 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کو پریزنٹنگ پارٹنرشپ اور کو پاورڈ پیکج تقریباً 58 کروڑ پاکستانی روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کی قیمت بھی 41 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ ہے۔

ڈیجیٹل اشتہارات میں پریزنٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنرشپ کی قیمت 96 کروڑ پاکستانی روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات  یو اے ای میں ہوگا، جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ اس بار ایونٹ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔

ایونٹ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ بھارت اور پاکستان کے درمیاں 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ دنوں ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا،جس میں سلمان علی آغا کو 17 رکنی اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

اسٹار بیٹر فخر زمان، نوجوان کھلاڑی حسن نواز، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی،اور حارث رؤف سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ایشیا کپ اور تین ملکی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ایک شاندار اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ کچھ نئے کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے،

ہیڈ کوچ کے مطابق یہ ٹیم کسی بھی بڑی ٹیم کو سخت مقابلہ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،اور دونوں ایونٹس کے لیے ایک بہترین اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی اسکواڈ

بھارتی کرکیٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) نے بھی ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو ایشیا کپ کے لیے کپتان بنادیا گیا ہے

بھارت میڈیا کے مطابق اوپننگ بیٹسمین سنجو سیمسن کو ڈراپ کرکے آئی پی آیل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے 14 سالہ وبھاو سوریا ونشی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ

تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے بعد سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ریٹائرمنٹ کے مشورے دیے جانے لگے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر بابر اور رضوان یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں عزت نہیں دی گئی، تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں۔انہوں نے کہا ہمارے پاس ویرات کوہلی کی مثال موجود ہے،آپ کی عزت آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

سرفراز احمد اسکواڈ سے مطمئن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے منتخب اسکواڈ پر اعتماد کا اظہار کیا،اور ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا پی سی بی نے اچھی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے، جو کہ ایک مثبت اقدام ہے۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں