ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت ہائی وولٹیج دنگل 14 ستمبر کو ہوگا

فہرستِ مضامین

طویل عرصے سے تنازعات، اختلافات اور بحث و مباحثے میں گھرے ہوئے ایشیا کپ 2025 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، اور یہ اعلان ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کو 2025 کے ایشیا کپ کے گروپ اے میں ایک دوسرے کے مدمقابل رکھا گیا ہے، جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ اسٹیج میچ 14 ستمبر کو ہوگا، جبکہ اگر دونوں ٹیمیں فائنل تک پہنچ گئیں تو ان کے درمیان مزید دو ممکنہ مقابلے بھی ہو سکتے ہیں۔

ہفتے کے روز ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کے 17ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور پہلی مرتبہ آٹھ ٹیموں کو شامل کیا جائے گا، پچھلے ایڈیشن سے اس ابار دو ٹیمیں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کے علاوہ گروپ اے میں عمان اور میزبان متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

گروپس میچز کا اعلان

گروپ بی میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ شامل ہیں جو 9 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے، ان کے ساتھ افغانستان اور سری لنکا بھی ہیں۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں دوسرے مرحلے کے لیے چار ٹیموں پر مشتمل گروپ میں جائیں گی، اور اس مرحلے کی سرفہرست دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹورنامنٹ کے مقامات اور تاریخوں کا اعلان

ٹورنامنٹ کے مقامات اور تاریخوں کو جمعرات کے روز ڈھاکا میں ہونے والے اے سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، جہاں ایشیا کپ ممبران کے ایجنڈے کے اہم نکات میں سے ایک تھا۔

پاک-بھارت تنازعہ، ٹورنامنٹ کا میزبان کون؟

مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی جھڑپ کے بعد ٹورنامنٹ کی قسمت کچھ وقت کے لیے غیر یقینی ہوگئی تھی۔

ڈھاکا میں اے جی ایم کے بعد، محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں ایشیا کپ کی تاریخوں کے جلد جاری ہونے کے حوالے سے بات کی تھی، تاہم انہوں نے اس وقت مخصوص تفصیلات کی باضابطہ تصدیق کرنے سے گریز کیا۔

بھارت اس ٹورنامنٹ کا باضابطہ میزبان ہے، لیکن بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت بھارت یا پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیم کے لیے تین سال کے لیے غیر جانبدار مقام فراہم کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ اس سال کے اوائل میں پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی سے قبل طے پایا تھا۔

بھارت نے اپنے تمام میچز، بشمول میزبان پاکستان کے خلاف میچ، دبئی میں کھیلے۔ فائنل، جس کے لیے بھارت کوالیفائی کر کے جیتا، بھی دبئی میں کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ میں پاک-بھارت ٹیموں کی اہمیت

بھارت-پاکستان میچ ایشیا کپ کا سب سے زیادہ مالی فائدہ دینے والا میچ ہے۔ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ اور ایک ہی گروپ میں ہونے کی وجہ سے کم از کم دو بھارت-پاکستان میچز متوقع ہیں، دوسرا ممکنہ طور پر 21 ستمبر کو ہوگا، اور فائنل میں تیسرے میچ کے امکانات بھی موجود ہیں۔ تاہم، ایشیا کپ کی تاریخ میں کبھی بھارت-پاکستان فائنل نہیں ہوا۔

بھارت دفاعی چیمپئن ہے، جس نے پچھلے ایڈیشن کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ سری لنکا نے 2022 میں پچھلا ٹی ٹوئنٹی ایڈیشن جیتا تھا، جس میں انہوں نے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں