ایشین گیمز:بھارتی ایتھلیٹ نے شکست پر حریف سے ہاتھ نہ ملایا

فہرستِ مضامین

ایشین گیمز میں ایم ایم اے کے سیمی فائنل کے دوران بھارتی ایتھلیٹ سوچیکا تاریال کی جانب سے شکست کے فیصلے پر احتجاج کا معاملہ سامنے آیا۔

60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں سوچیکا تاریال کا مقابلہ سنگاپور کی ہوئی ہون سے ہوا۔ مقررہ وقت تک دونوں ایتھلیٹس کے درمیان مقابلہ برابر رہا، جس کے بعد مقابلے کے قواعد کے تحت کم وزن رکھنے والی ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا گیا۔

مقابلے کے لیے مقررہ وزن سے بھارتی ایتھلیٹ کا وزن 700 گرام زیادہ تھا، جس کی بنیاد پر سنگاپور کی ایتھلیٹ کو کامیاب قرار دیا گیا۔

بھارتی ٹیم نے ریفری کے فیصلے کو چیلنج کیا اور ریویو کی درخواست کی، تاہم نظرثانی کے بعد بھی ججز نے اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔

فیصلے کے بعد سوچیکا تاریال نے حریف ایتھلیٹ اور ریفری سے ہاتھ نہیں ملایا اور فیصلے پر احتجاج کیا۔

مقابلے کے قواعد کے مطابق اگر مقررہ وقت کے اختتام پر اسکور برابر ہو تو کم وزن والے ایتھلیٹ کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ اسی ضابطے کے تحت سنگاپور کی ہوئی ہون کو کامیاب قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں