ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ کو 13، 13 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔
ایشین گیمز 2026 کرکٹ ایونٹ کا فائنل 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔