ناگویا: ایشین گیمز ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 3-4 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف تین گول کی برتری حاصل کرلی تھی، تاہم پاکستان نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے اسکور 3-3 سے برابر کردیا۔
میچ کے آخری لمحات میں بھارت نے فیصلہ کن گول داغ کر 4-3 کی برتری حاصل کرلی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے دو جبکہ سکھ جیت سنگھ اور ابھیشک نے ایک، ایک گول کیا۔
پاکستان کی طرف سے ابوبکر محمود، حنان شاہد اور رانا وحید نے گول اسکور کیے۔
ایشین گیمز ہاکی کا دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد فائنل میں بھارت کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔