کراچی: جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے ای اسپورٹس مقابلوں میں ایک اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ٹیم نے پب جی کے مقابلے میں 12 میچز کے بعد مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایونٹ میں تھائی لینڈ نے گولڈ میڈل جبکہ چین نے سلور میڈل جیتا۔
پب جی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے کے بعد ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔