میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امتحان کی تاریخ سامنے آگئی، ایم ڈی کیٹ کا امتحان 20 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 3 گھنٹے پر مشتمل ہوگا، تمام امیدواروں کو امتحان ختم ہونے تک اپنی نشستوں پر بیٹھنا ہوگا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق امتحان مکمل ہونے کے بعد کسی بھی امیدوار کو سوالنامہ اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سوالنامہ واپس نہ کرنے کی صورت میں امیدوار کا نتیجہ منسوخ کردیا جائے گا۔
سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق تمام امیدواروں کو امتحان سے متعلق ضروری ہدایات ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھیج دی گئی ہیں۔