این سی سی آئی اے کا ایکشن، 3 قومی کرکٹرز کو نوٹس جاری

فہرستِ مضامین

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز امام الحق اور محمد رضوان کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کے موبائل فون اپنی تحویل میں لے کر متعلقہ ادارے کو فراہم کیے تھے، جس کے بعد این سی سی آئی اے نے انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کے علاوہ ایک اور قومی کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کے موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات کا جائزہ لے گی، تاہم پی سی بی کی جانب سے تاحال موبائل فون تحویل میں لیے جانے کی وجوہات باضابطہ طور پر بیان نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز کو نوٹس پیر کے روز جاری کیے گئے، جس میں انہیں جمعہ کو این سی سی آئی اے لاہور دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے موبائل فون ان لاک کروا کر انگلینڈ سیریز کے دوران ڈریسنگ روم سے معلومات لیک ہونے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

مزید خبریں

مقبول ترین خبریں