پاکستان کے مشہور و معروف اداکار و گلوکار فواد خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں اور اس بار ان کا جلوہ کسی ڈرامے یا فلم میں نہیں بلکہ ایک موسیقی کے شاہکار میں نظر آ رہا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے فن سے بلکہ اپنے جذبات اور گہرائی کے بھرپور انداز سے بھی مداحوں کو حیران کر رہے ہیں۔
گلوکار فواد خان نے ایک طویل وقفے کے بعد گلوکاری کی دنیا میں واپسی کی ہے، اور مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ فواد خان، جنہوں نے راک بینڈ ای پی (Entity Paradigm) کے ساتھ اپنی گلوکاری کا آغاز کیا تھا، اب ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم سے ایک نیا نغمہ ’’پروانہ‘‘ لے کر سامنے آئے ہیں۔
یہ نغمہ محبت، دھوکے اور پچھتاوے کے جذبات پر مبنی ہے، جس میں فواد خان نے ایک ایسے عاشق کا کردار ادا کیا ہے جو بارش میں بھیگی یادوں کے ساتھ اپنے ماضی کی غلطیوں پر پشیمان دکھائی دیتا ہے۔
گانے کی ویڈیو دل کو چھو لینے والی ہے، اور بارش کے پس منظر میں عکس بند مناظر اسے اور بھی جذباتی بنا دیتے ہیں۔ گانے کی پیشکش مشہور ہدایتکار بلال لاشاری نے کی ہے، اور فواد خان نے اپنے مخصوص انداز اور بے مثال اداکاری سے اس گانے میں جان ڈال دی ہے۔
فواد خان کی پذیرائی
مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، خاص طور پر ای پی کے پرانے چاہنے والے فواد کو دوبارہ مائیک تھامے دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں۔ ایک مداح نے لکھا، ’’پہلی بار ویلو کا لنک کلک کیا، صرف اس لیے کہ فواد خان کی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔‘‘ ایک اور تبصرہ آیا، ’’ای پی کا لیجنڈ واپس آ گیا ہے!‘‘ جبکہ کسی نے فواد کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے لکھا، ’’فواد خان کو چمکنے کے لیے بالی وڈ کی ڈوبتی ناؤ کی ضرورت نہیں، اس کا ٹیلنٹ ہی کافی ہے۔‘‘

مداحوں نے نہ صرف فواد خان کی پرفارمنس کو سراہا بلکہ ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کو بھی خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ایک بار پھر ایک لیجنڈری گلوکار کو سننے کا موقع دیا۔ فواد خان کی یہ واپسی اُن کے فنی سفر کا نیا اور خوش آئند باب ثابت ہو رہی ہے، اور مداح ایک بار پھر ان کی آواز میں نئی موسیقی سننے کے لیے بے چین ہیں۔
ای پی کا لیجنڈ واپس آ گیا
ایک صارف نے لکھا ”پہلی بار ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پر کلک کیا، بس اس لیے کہ فواد خان کو دیکھنے کی شدت سے آرزوتھی۔“
ایک مداح نے تو یہاں تک کہہ دیا، ”فواد خان کو چمکنے کے لیے کسی ڈوبتے ہوئے بالی ووڈ کی ضرورت نہیں ، اس کا ٹیلنٹ اور کرشمہ ہی کافی ہے۔“
فواد خان بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، ان کی سپر ھٹ فلموں میں پاکستانی فلم مولاجٹ،پرے ہٹ لو، جوانی پہر نہیں آنی 2 شامل ہیںِ جبکہ انہوں نے بالی ووڈ فلموں اے دل ہے مشکل، کپور اینڈ سنز اور خوبصورت جیسے فلموں میں کام کیا ہے۔